کاماریڈی :6؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ پارلیمنٹ ظہیر آباد سے تعلق رکھنے والے کاماریڈی ، یلاریڈی ، بانسواڑہ اور میدک ضلع سے تعلق رکھنے والے اندول ، نارائن کھیڑ ، ظہیر آباد کے جملہ 4 اسمبلی حلقوں میں بھارت الیکٹرانک لمٹیڈ کی ایک ٹیم نے پہلے سطح کے بی ایل ایف بیالٹ یونٹ کنٹرول یونٹ وی وی پیاٹ کی جانچ پڑتال کی ہے ۔ اس بات کا انکشاف ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے کیا ۔ مقامی ایم ایس سی گودام میں منعقدہ ای وی ایم پہلے مرحلہ کی جانچ پڑتال و اہمیت کے مطابق بیالٹ کنٹرول یونٹ جملہ 6 رائونڈ س میں 16 ووٹس کے ذریعہ پہلے مرحلہ کی جانچ پڑتال کی گئی ۔ بعدازاں 96 وی وی پیاٹ ، ایس ایل سی کو انجام دیا گیا ۔ بنگلور سے تعلق کھنے والے بل ادارہ کے ایس ایل سی کنٹرول یونٹس کی جانب سے سنٹرل پرمینٹ عملہ کے ذریعہ اس کارروائی کو انجام دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سربراہ کیا گیا پنک سل کو کنٹرول یونٹ پر چسپاں کرتے ہوئے ایس ایل سی کے ذریعہ تمثیلی کنٹرول یونٹ کے ذریعہ اس رپورٹ کو الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کو روانہ کیا جاتا ہے ۔ تمثیلی پول میں انتخابی کنٹرول یونٹ 5تا 2 فیصد اور مشین میں 1160 سے 500 ووٹوں تک جانچ پڑتال کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر یادی ریڈی ، ٹرینی آئی اے ایس وینکٹیشور دوتری و دیگر بھی موجود تھے ۔