بی ایس پی یوا فرنٹ نام کی ویب سائٹ فرضی: بی ایس پی

لکھنؤ23جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے اپنے حامیوں سے پارٹی کی یوا ونگ کے نام سے رکنیت کی فیس وصولنے والی فرضی ویب سائٹ کے جھانسے میں نہ آنے کی اپیل کی ہے ۔محترمہ مایاوتی نے پیر کو جاری بیان میں کہا خود کو بی ایس پی کاکارکن کہنے والا دیواشیش جراریا نامی ایک شخص بی ایس پی یوا فرنٹ کے نام سے ایک ویب سائٹ چلا رہا ہے ۔ وہ خود کو بی ایس پی کا رکن بتاتے ہوئے پارٹی کے لئے ملک بھر سے یوتھ کو شامل کرنے کی بات کہہ رہا ہے اور رکنیت کیلئے فیس بھی لے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی ہر سطح کی کمیٹی میں تقریبا 50 فیصد نوجوانوں کو رکھتی ہے ۔ اس لئے پارٹی کوالگ سے کوئی بی ایس پی یوتھ فرنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔