بی ایس پی لیڈر بائجیاناتھ کشواہا کی کانگریس میں شمولیت

بھوپال ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھوپال بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایک سینئر لیڈر بائجیاناتھ کشواہا اور ان کے حامی آج یہاں جنرل سکریٹری اے آئی سی سی ڈگ وجئے سنگھ کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ارجن یادو بھی موجود تھے۔ کشواہا کا کانگریس میں خیرمقدم کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بی ایس پی میں کروڑوں روپئے کی قیمت پر ٹکٹس فروخت کئے جارہے ہیں۔ کشواہا کا واقعہ اس کی مثال ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کشواہا کو دو ماہ قبل حلقہ مورینا سے ٹکٹ دیا گیا تھا لیکن بی ایس پی کے ریاستی انچارج راجہ رام نے سابق کانگریس ورداون سیکاوارسے کروڑوں روپئے لیکر انہیں ٹکٹ دیدیا اور بائجیاناتھ سے ٹکٹ چھین لیا گیا۔