حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بی ایس این ایل کے فینسی نمبرات کے ای آکشننگ ( ہراج ) کے 6 ویں مرحلہ کا 20 فروری سے آغاز ہوگا ۔ اسسٹنٹ جنرل مینجر (پی آر ) بی ایس این ایل نے بتایا کہ فینسی نمبرات کے خواہش مند صارفین ویب سائٹ eauction.bsnl.co.in ملاحظہ کرتے ہوئے اپنی پسند کے مطابق فینسی نمبرات کی دستیابی اور فینسی موبائیل نمبرات کے ہراج کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے خواہش مند 23202556 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔