نئی دہلی:فیس بک پر مہلوک جوان کی تصوئیر شائع ہونے کے بعد بارڈر سکیورٹی فورسس نے اپنے بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو کی موت کے افواہوں کو مستر د کردیا۔
تصوئیر شائع ہونے کے بعد بی ایس ایف جوان کی اہلیہ نے موت کی افواہوں کومستر د کرتے ہوئے کہاکہ وہ صحت مند او رزندہ ہیں۔تصوئیر میں ایک جوان جس کی بند آنکھیں ‘ ناک سے بہتا خون اور آدھے چہرے پر پڑا کپڑا صاف دیکھا ئی دے رہا ہے۔
Looks like Indian BSF Jawan, Tej Bahadur Yadav who exposed indian army thievery & corruption & then went missing, has been killed. #Kashmir pic.twitter.com/kAlVSwW30a
— Asfandyar Bhittani (@BhittaniKhannnn) March 22, 2017
دی کوائنٹ میں شائع خبر کے مطابق بی ایس ایف کے پی آر او شوبیندو بھردواج نے کہاکہ ’’ تیج بہادر یادو صحت مند ۔ وہ فی الحال جموں اور کشمیر کے سامبا ضلع اسٹیشن پر متعین ہے‘‘۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ یادو حالیہ عرصہ میں ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سرخیوں میں ائے تھے جو وائیرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں وہ جوانوں کو فراہم کئے جانے والے کی خرابی کو اجاگر کیاتھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے آرمی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات بھی لگائے تھے۔