بیکر سب سے مہنگا گول کیپر

لیور پول۔21 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)انگلش کلب لیور پول نے اطالوی کلب روما کے لئے کھیلنے والے برازیلی گول کیپر ایلسن بیکر کو65 ملین پونڈ کے عوض خرید لیا ہے اور اس کے نتیجہ میں ایلیسن فٹبال کی تاریخ کے سب سے مہنگے گول کیپر بن گئے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ کے بعداٹلی میں چھٹیا ں گزارنے برازیلی ٹیم کے رکن ایلیسن خصوصی جیٹ طیارے کے ذریعے لیور پول پہنچے اور ان کا طبی معائنہ ہوا جس کے بعد کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد وہ انگلش کلب کا حصہ بن گئے۔