بیڑی کمپنیوں کا سروے

کوبیر (عادل آباد)۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کوبیر منڈل کے مواضعات میں بیڑی اور سیگار یونین ضلع چیرمین ایپا لکلشمن نے بتایا کہ مستقر اور اطراف و اکناف کے مواضعات میں سروے کیا گیا جن میں سونادی گرام پنچایت، چونڈی گرام پنچایت، چاتا گاؤں، ہلدا گاؤں، جام گاؤں، سروے کے دوران بیڑی ورکرس خواتین PF اور PF Non کو لے کر مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے GO 401 کے تحت بیڑی ورکرس کو ماہانہ ایک ہزار وظائف منظور کیا گیا، لیکن ماباقی مستحقین بیڑی کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں کو اب تک وظیفہ نہیں ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں PF اور Non-PF کیلئے حکومت سنجیدہ ہوکر ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے جلد از جلد عمل آوری کرنے پر زور دیا۔ بعدازاں سروے کے دوران CITU ضلع چیرمین ایپا لکشمن نے بیڑی مزدوروں کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اہل درخواست گزار بیڑی ورکرس کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ سے نمائندگی کی جائے گی۔ اس بناء پر انہوں نے بیڑی مزدوروں کو درخواستوں کو جمع کرکے کوبیر MPDO کو پیش کیا اور بیڑی مزدوروں کے مطالبہ کو جلد از جلد حل کرنے کی امید ظاہر کی۔