آرمور۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل پرکٹ شہر میں حکومت کی جانب سے بیڑی مزدور پینشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ وجیا لکشمی نارائنا نے حکومت کی جانب سے منظور کردہ پینشن کی رقم فی کس 1,000 روپئے بیڑی مزدور خواتین میں تقسیم کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات میں کئے گئے وعدے کے مطابق ٹی آر ایس حکومت بیڑی مزدور خواتین کو فی کس ایک ہزار روپئے کے حساب سے وظیفہ دے رہی ہے اور بتایا کہ پرکٹ میں جملہ 648 بیڑی مزدور خواتین کو وظیفہ جاری کیا گیا اور بعض خواتین چھوٹ جائے تو اپنی درخواست عہدیداروں کو دے سکتی ہیں۔ اس موقع پر سرپنچ پرکٹ کے علاوہ منڈل پریشد نائب صدر باجنا، ایم پی ٹی سی، پدماجا موہن، ٹی آر ایس قائدین، محمد اکبر علی، نارائنا نریش اور دیگر موجود تھے۔