بیڈ منٹن ٹیم مزید میڈلس جیت سکتی تھی:کوچ گوپی چند

حیدرآباد۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی قومی بیڈ منٹن کوچ پی گوپی چند نے کہا ہے کہ ٹیم کے جذبہ کے ساتھ ہی دولت مشترکہ کھیلوں میں کامیابی حاصل کی گئی۔انہوں نے بیڈ منٹن کھلاڑیوں کی کامیابی پر مسرت کااظہارکیااور کہا کہ اس کی ان کو توقع نہیں تھی۔دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈلس جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو گوپی چند نے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ تمام نے بہتر صلاحیتوں کامظاہرہ کیا ہے ۔گولڈ کوسٹ میں دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لینے والی بیڈ منٹن ٹیم کے ساتھ شرکت کے بعد شہر حیدرآباد واپسی پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی مزید بہتر مظاہرہ کرسکتے تھے او رہم مزید دو میڈلس سے محروم رہے ہیں۔کھیل میں ایسے لمحات بھی تھے جو بہتر ہوسکتے تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائنا نہوال نے کہا کہ اس طرح کی بہترین ٹیم کا حصہ ہونے پرانہیں خوشی ہورہی ہے ۔ان کے لئے یہ انفرای جیت نہیں ہے بلکہ ٹیم کی کامیابی ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی ڈبلز کھلاڑیوں کو ان کی مساعی پر مبارکبا ددی۔انہوں نے ٹیم کی چیمپین شپ کے دوران تعاون پر گوپی چند کو بھی مبارکباد دی۔پی وی سندھو نے کہا کہ دو ہندوستانی کھلاڑیوں نے وہاں بیڈ منٹن میں بہتر مظاہرہ کیا ہے جو قابل فخر بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹیم کامیابی کے لئے آسڑیلیا گئی تھی جہاں یہ دولت مشترکہ کے کھیل ہوئے ۔انہوں نے اپنی حیدرآبادی ساتھی کھلاڑی سائنا نہوال کے ساتھ ہی ہوئے بیڈ منٹن کے فائنل میچ کو بہتر قرار دیا اور کہا کہ ان کی اور سائنا کی سوچ میںیکسانیت پائی جاتی ہے ۔