پولیس کو موت پر شک و شبہات ، راجندر نگر پولیس میں مقدمہ درج
حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ حسن نگر میں ایک شخص اپنے بیٹے کے مکان میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ تاہم راجندر نگر پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس 62 سالہ شخص اظہر مرزا کی موت پر شبہات ظاہر کئے ۔ تاہم قتل تسلیم کرنے سے پولیس گریز کررہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس خصوص میں انسپکٹر راجندر نگر مسٹر امبیندر نے بتایا کہ پولیس نے حسن نگر میں واقع یسین مرزا کے مکان کے معائنہ کیا اور ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو قتل جیسے کوئی ٹھوس ثبوت دستیاب نہیں ہوئے ۔ تاہم پولیس یسین مرزا کے والد اظہر مرزا کی موت پر مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انسپکٹر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور مزید تحقیقات کے بعد ہی قطعی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اظہر مرزا اپنے چھوٹے بیٹے یسین مرزا کے مکان واقع حسن نگر آئے تھے ۔ اظہر مرزا ممبئی کے متوطن تھے ۔ ان کے افراد خاندان اور دیگر فرزند ممئبی میں رہتے تھے ۔سوائے یسین مرزا کے یسین مرزا حسن نگر میں رہتا ہے ۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔