شمس آباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں بیٹے نے ماں پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب وینکٹیش 34 سالہ جو ایرپورٹ میں ملازم ہے ساکن رالہ گوڑہ پر اس کی ماں شنکر اماں نے گزشتہ چند ماہ قبل اس کے بیٹے کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی کہ وہ اس کی دیکھ بھال نہیں کررہا ہے ۔ وینکٹیش کو کورٹ میں پیش کرنے پر ماہانہ ڈھائی ہزار روپئے کا حکم دیا تھا ۔ اس کے علاوہ شنکر اماں کے نام پرایک پلاٹ ہے جس کے کاغذات طلب کرنے پر بھی وہ نہیں دے رہی تھی ۔ جس کی وجہ سے ہر روز جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ کل رات بحث بڑھ گئی اور اس نے چاقو سے اس کی ماں کے گردن اور پیٹ میں وار کر کے زخمی کردیا ۔ شنکر اماں کو خانگی دواخانہ منتقل کردیا جہاں سے اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ شنکر اماں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔۔