بیٹے کی موت پر باپ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیٹے کی موت سے دلبرداشتہ باپ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ مائیلار دیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 55 سالہ وجے جیوتی جو پیشہ سے لیبر تھا، آئی ڈی اے کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا، بیٹے کی موت کے بعد وجے جیوتی کمزور پڑ گیا تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے دلبرداشتہ ہوکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔