حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی میں ایک ضعیف خاتون نے بیٹے سے بحث کے بعد خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 62 سالہ جارج فرانسیس جو نہرو نگر ماریڈپلی علاقہ کے ساکن دیوراج کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ضعیف خاتون تین ماہ قبل ہوئی اپنے چھوٹے بیٹے کی موت کے بعد سے پریشان تھی اور بڑے بیٹے کی جانب سے بحث و تکرار کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔