لہمن کا 3ہزار کلومیٹر کا سفر
سڈنی۔5مارچ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کوچ ڈیرن لہمن نے اپنے بیٹے جیک کا فرسٹ کلاس مقابلہ دیکھنے کیلئے تین ہزار کلومیٹر کا سفر طئے کیا ۔ جیک نے ساؤتھ آسٹریلیا کیلئے اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے ۔ صبح جب آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف پرتھ میں 275رنز کی کامیابی حاصل کی‘ اس کے بعد لہمن نے اڈیلیڈ کا ایک طویل سفر کیا ۔ 22سالہ بیٹا جیک نے کہا کہ وہ اپنے والد پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔