بیٹوں کے ہاتھوں ماں کے آشنا کا قتل

یلاریڈی۔/27 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناجائز تعلقات رکھنے والی ماں اور اس کے آشنا پر بیٹوں نے حملہ کردیا جس کے سبب خاتون زخمی ہوگئی جبکہ اس کا آشنا برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ یلاریڈی پولیس اسٹیشن حدود کے علاقہ کوٹال گیٹ کے پاس یہ واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بھوانی پیٹ موضع سے تعلق رکھنے والے یداللہ کی بیوی شبینہ بی 40 سالہ اسی موضع کے 45سالہ راملو کے ساتھ ایک عرصہ سے دراز سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے گئے تھے۔ منگل کی شام موضع سے راملو ، شبینہ کے ساتھ یلاریڈی آرہی تھی یہ دیکھ کر اس کے تین بیٹے محبوب، رزاق، شاد اللہ کوٹال کے پاس گھات لگاکر انتظار کررہے تھے آتے ہی ان پر حملہ کردیا، ان تینوں نے لاٹھیوں سے ان کے سر پر زور دار وار کردیا جس سے راملو مقام واردات پر ہی ہلاک ہوگیا اور شدید زخمی شبینہ کو پولیس نے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ سرکل انسپکٹر انیل کمار نے مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریاستی وزیر کے ٹی آر کا آج دورہ گمبھی راؤ پیٹ
گمبھی راؤ پیٹ۔/27جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع دیسائی پیٹ کو ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر کا صبح 11بجے دورہ ہوگا۔ اس دوران ریاستی وزیر گمبھی راؤ پیٹ کے موضع دیسائی پیٹ، سری گادھا میں جوبرج زیر تعمیر ہے اور لنگانا پیٹ وغیرہ کے دیہات میں ہریتا ہارم کے کاموں کا سنگ بنیاد کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر مقامی پولیس عہدیدار اورٹی آر ایس قائدین تمام تیاریاں مکمل کرچکے ہیں۔