حیدرآباد۔یکم جولائی، ( سیاست نیوز) ترملگیری کے علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سونی نامی خاتون نے اپنے شوہر 45سالہ ستیہ نارائنا پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا خاتون نے مبینہ طور پر ہتھوڑے سے اپنے شوہر کو حملہ کا نشانہ بنایا۔ سونی پدا کمیلا علاقہ میں رہتی تھی اور گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی اس کا شوہر ستیہ نارائنا پیشہ سے پینٹر ہر روز نشہ کی حالت میں مکان پہونچتا اور بیوی سے جھگڑا کرتا اور اسے مارپیٹ کا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا اس کی عادت تھی اس کے علاوہ ستیہ نارائنا اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا جس سے تنگ آکر اس خاتون نے شوہر کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔