بیوی کے مائیکے جانے پر شوہر کی خودکشی

شمس آباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع پالماکول میں ایک نوجوان نے تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب سریش راجو 25 سالہ ساکن صحن میں قدیم تانڈہ کی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا ۔ جس کے بعد وہ اپنے مائیکے چلے گئی اور اسے ایک لڑکی بھی تھی ۔ سریش کے بے حد اصرار پر بھی وہ گھر واپس نہیں آرہی تھی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر کل شام پاماکول تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تالاب کے قریب موجود لوگوں نے اسے بچانے کی ناکام کوشش کی ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔