بیوی کے مائیکے جانے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ہمایوں نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ ناگیش جو ایم بی نگر میں رہتا تھا پیشہ سے ٹائلز کا کام کرتا تھا ۔ ناگیش شراب کے نشہ کا عادی تھی اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ آئے دن ناگیش اور اس کی بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ 20 دن قبل بھی بیوی سے جھگڑے کے بعد اس شخص نے ایسیڈ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ تاہم جب وہ محفوظ رہا تین دن قبل دوبارہ میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد ناگیش کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ہمایوں نگر مصروف تحقیقات ہے ۔