حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) دوسری بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نریڈمیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ پرشانت نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق پرشانت پیشہ سے ماربل ورکر بتایا گیا ہے ۔ اس کی پہلی بیوی کی موت کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی تھی اور دو سال قبل اس کی دوسری شادی ہوئی تھی ۔ گزشتہ چند روز سے گھریلو جھگڑوں اور تنازعات سے تنگ آکر دوسری بیوی اپنے مائیکے چلی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔