حیدرآباد۔/14 اکٹوبر،( سیاست نیوز) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ چکڑ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 38 سالہ نرسنگ راؤ نے انتہائی اقدام کرلیا۔ جو باغ لنگم پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی بیوی نونیتا شوہر سے جھگڑے کے بعد مائیکے چلی گئی تھی جو واپس نہیں آرہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات نرسنگ راؤ نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔