حیدرآباد ۔ 14 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شاہ پور میں ایک شخص نے نامعلوم زہر پیکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب آر ستیہ نارائنا 32 سالہ پیشہ لیبر ساکن شاہ پور اور اس کی بیوی کے درمیان مبینہ طور پر معمولی بات پر جھگڑا ہوا اور اس کی بیوی 10 فبروری کو اپنے مائیکہ چلی گئی۔ اس کے اگلے دن اس نے نامعلوم زہر پی لیا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ آج صبح دوران علاج فوت ہوگیا۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔