بیوی کے قتل پر شوہر کی پٹائی

نظام آباد۔25۔ فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نشہ کی حالت میں شوہر نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا جس پر محلہ والوں نے اسے بری طرح زد و کوب کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے بموجب نسرین بیگم محلہ امان نگر نظام آباد کی شادی تقریباً4سال قبل آرمور کے واجد علی ڈرائیور کے ساتھ انجام پائی تھی اور یہ گذشتہ چند دنوں سے شہر نظا م آباد کے امان نگر میں مقیم تھے ۔ واجد علی نشہ کی حالت میں ہمیشہ اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑے کیا کرتا تھا اوران کو ایک سال کی لڑکی بھی ہے کل رات بھی واجد علی نشہ کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑنا شروع کیا جس پر نسرین بیگم اور اس کے بھائیوں نے قلعہ کے قریب موجود پولیس بوتھ میں شکایت درج کروائی اوراس بارے میں واجدعلی کے والد کو بھی واقف کروایا گیا تھا

ہمیشہ کی طرح جھگڑا سمجھ کر پولیس کانسٹیبل نے انہیں سمجھاکر کل صبح آنے کی ہدایت دیتے ہوئے واپس بھیج دیا برہم واجد علی نے رات 2 بجے کے وقت اپنی بیوی کو گھر واپس لے جاتے ہوئے برقعہ کے اسکارف سے گلا گھونٹ کر جدید عیدگاہ کے قریب ہندو شمشان گھاٹ کے پاس نسرین بیگم کی نعش کو ڈال دیا۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی نسرین بیگم کے رشتہ دار اور پڑوسیوں نے واجد علی کو بری طرح زد وکوب کرتے ہوئے باندھ دیا ۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی Vٹائون پولیس یہاں پنہچ کر حالات کا جائزہ لیا اور واجد علی کو تحویل میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ نعش کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کیا گیا ۔اس کیس کو پولیس Vٹائون درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔