بیوی کے عاشق کے ساتھ ناجائز تعلقات سے دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/14 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بیوی کے ناجائز تعلقات اور عاشق کے ساتھ رنگ رلیوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل دو صفحات پر مشتمل خودکشی نوٹ میں اس شخص نے بیوی کے کالے کرتوتوں اور عاشق کے ساتھ موج مستی کی داستان بیان کردی۔ کیسرا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ راجکمار جو ہوٹل کا کاروبار کرتا تھا یہاں شہر کے علاقہ احمد گوڑہ راجیو گروہا کلپا میں رہتا تھا اور اس کا کاروبار وشاکھاپٹنم میں تھا۔ کاروبار میں مصروفیت کے سبب راجکمار مہینہ میں ایک دو مرتبہ اس کے مکان آتا تھا۔ اس دوران اس شخص کی بیوی لکشمی نے نریش نامی شخص سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے اور اس کے ساتھ موج مستی کررہی تھی۔ اس بات کا علم ہونے کے بعد یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔