حیدرآباد۔ 30 ڈسمبر (پی ٹی آئی) حیدرآباد کے علاقہ ترملگیری میں ایک 25 سالہ کیب ڈرائیور کو اس کی بیوی کے ایک رشتہ دار نے مبینہ طور پر ہلاک کردیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم نے ہفتہ کی شب کیب ڈرائیور نندکشور کے ساتھ شراب نوشی کی اور بحث و تکرار کے دوران اول الذکر نے موخرالذکر کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم نے کشور پر لاٹھی سے حملہ کیا۔ بعدازاں اس کے سر پر بڑا پتھر ڈال کر فرار ہوگیا۔ نارتھ زون پولیس کے ڈپٹی کمشنر کملیشور سنگھنا وار نے کہا کہ مہلوک کیب ڈرائیور نے 2011ء میں بین طبقاتی شادی کی تھی اور اس کو ایک بچہ بھی ہے۔ تاہم بیوی حال ہی میں شوہر سے جھگڑے کے بعد میکے میں مقیم تھی اور کشور بیوی سے بات کرنے سسرال پہونچا تھا۔ اس سوال پر کہ آیا یہ خاندانی عزت کیلئے قتل کا واقعہ ہوسکتا ہے؟ ڈی سی پی نے جواب دیا کہ تحقیقات جاری ہیں اور اس مرحلیل پر ہلاکت کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔