حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ ویلسن عرف اسماعیل باشاہ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ایسٹ ماریڈپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اسماعیل گذشتہ چند روز سے بیوی کی خواہش اور ضد کے آگے شراب ترک کردی تھی تاہم وہ کل نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا ۔ جو نشہ کی حالت میں دھت تھا ۔ اس حالت کو دیکھ کر اسماعیل کی بیوی سلطانہ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ماریڈپلی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔