بیوی کی پولیس میں شکایت پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) بیوی کی پولیس میں شکایت سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی جو ہر روز شراب پینے کیلئے بیوی سے رقم لیا کرتا تھا ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 46 سالہ شخص وینکٹیشور ریڈی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص بے روزگار تھا ۔ ریڈی کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا جس نے ہمیشہ کے معمول کی طرز پر اپنی بیوی سے شراب نوشی کیلئے رقم پوچھی تاہم بیوی نے انکار کردیا جس کے بعد بحث و تکرار شروع ہوگئی ۔ اس دوران بیوی نے پولیس کو طلب کرلیا ۔ پولیس نے دونوں کی کونسلنگ کی اور چلی گئی جس کے بعد ریڈی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔