بیوی کی شکایت پر جیل سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) بیوی کی شکایت پر جیل جانے سے دلبرداشتہ شوہر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ بھوانی پرساد ساکن لکشمی نگر ماریڈ پلی کو حال ہی میں وویمن پولیس نے اس کی بیوی وائشنوی کی جانب سے مزید جہیز کیلئے ہراساں کرنے کی شکایت پر گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا ۔ /16 جولائی کو جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور بیوی کی اس حرکت سے دلبرداشتہ تھا ۔ بھوانی پرساد نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ماریڈ پلی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔