حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کی خواہش پر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ وی سری سیلم جو سبھاش چندر بوس نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن تھا اپنی بیوی سے ہمیشہ یہ کہتا تھا کہ وہ اندرون 6 ماہ فوت ہوجائیگا ، کبھی کہتا تھا کہ وہ اندرون سال فوت ہوجائے گا اور اس کو مذاق کی عادت تھی۔ گذشتہ روز بیوی نے بھی اپنے شوہر سے مرجانے کی بات کہی جس پر اس شخص سری سیلم نے پھانسی لے لی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران آج صبح وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔