بیوی کا میکے سے آنے پر انکار شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کے میکے سے آنے پر انکار اور مقدمہ کا سامنا کرنے والے ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سائبرآباد کے علاقہ اپل میں پیش آیا جہاں 38 سالہ نریندر ریڈی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ نریندر ریڈی ویراپا گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس کی بیوی کویتا نے ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا تھا اور وہ اس کا سامنا کر رہا تھا ۔ اس کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی اور اس نے گذشتہ روز ہنمکنڈہ ورنگل اپنے سسرال گیا تھا اور اپنی بیوی کو کافی سمجھایا تھا ۔ تاہم اس کی بیوی نہیں مانی اور گھر آنے سے انکار کردیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔