بیوی کا قاتل شوہر کی راہ فراری

حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک شخص نے اس کی بیوی کے قتل کے بعد فرار اختیار کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سندیپ نامی شخص نے جو اس کی بیوی بکیا رانی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ کل رات رانی کا گلہ دباکر اس کا قتل کردیا ۔ اس وقت مکان میں سندیپ کے دو کمسن بچوں کے علاوہ کوئی نہیں تھا ۔ صبح ان بچوں کی چیخ و پکار سنکر پڑوسی جمع ہوگئے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس کے مطابق ایک 4 سالہ اور ایک دیڑھ سالہ لڑکا مکان میں تھے ۔ جو اس وقت سمجھا جاتا ہے کہ حالت نیند میں تھے ۔ صبح ماں کی جانب سے کسی قسم کی حرکت نہ کرنے پر بچوں نے چیخ پکار کرتے ہوئے رونا شروع کردیا ۔ پولیس نے سندیپ کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم کو تشکیل دیا ہے ۔ ان دونوں کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی ۔ جو صاحب نگر ونستھلی پورم میں رہتے تھے ۔ رانی ملازمت کرتی تھی جس نے شوہر کے جھگڑوں اور اعتراض کے بعد ملازمت ترک کردی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔