حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز) بیوی سے کئے گئے وعدہ کو پورا کرنے کیلئے ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 46 سالہ وائی یادی ریڈی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یادی ریڈی اننتا پور میں رہتا تھاجو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ ریڈی کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوگیاتھا ۔ کل جھگڑے کے بعد برہمی کے عالم میں ریڈی نے بیوی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خودکشی کرلے گا اور اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔