بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ لنگر حوض پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ دیپک سنگھ جو پرشانت نگر لنگر حوض علاقہ کے ساکن گلاب سنگھ کا بیٹا تھا ۔ دیپک سنگھ اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور ہر معمولی بات پر جھگڑے سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔