بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودسوزی

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے برہمی کے عالم میں خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ محمد فہیم نے 17 اگست کے دن اپنے جسم کو آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ فہیم پیشہ سے ڈرائیور تھا جو اندرا نگر جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ دو ماہ سے وہ بے روزگار تھا اور اس شخص کا 17 اگست کے دن بیوی سے جھگڑا ہوتا تھا ۔ جس کے بعد اس نے خودسوزی کرلی تھی ۔ پولیس جیڈی میٹلہ مصروف تحقیقات ہے ۔