حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز)بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ عنبر پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ ایم رام نے خودکشی کرلی ۔ رام پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو تلسی نگر میں رہتا تھا ۔ رام کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اس نے کل سخت نشہ کی حالت میں اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی کی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔