بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

شمس آباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ ساکن تونڈپلی سے اس کی بیوی نے شراب نوشی کرنے پر اس سے بحث کی اور دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد اس نے 16 جنوری کی رات اپنے جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی ۔ جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔