حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شوہر کی موت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آیا، جہاں 32 سالہ راکیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ راکیش پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر تھا جو گرین ہلز کالونی کتہ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ 2 سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ تین ماہ سے میاں بیوی کے درمیان ہر چھوٹی بات پر جھگڑا ہورہا تھا۔ روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آ کر راکیش نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔