حیدرآباد۔ یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ صنعت نگر علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ تیجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا پولیس ذرائع کے مطابق تیجو صنعت نگر علاقہ میں رہتا تھا جس کا تعلق ممبئی سے بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔