بیوی سے بحث و تکرار کے بعد ایک شخص کی خودسوزی

حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ جواہر نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوی سے بحث و تکرار کے بعد ایک شخص نے خودسوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ ڈی راجو ساکن بالاجی نگر جو پیشہ سے مزدور تھا کی شادی 2014 ء میں سادھنا سے ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان آئے دن بحث و تکرار ہوا کرتی تھی جس کے نتیجہ میں 9 جولائی کو راجو نے خودسوزی کی کوشش کی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گیا تھا۔ زخمی راجو کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا اور گاندھی ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ پولیس جواہر نگر نے مقدمہ درج کرلیا۔