حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں ایل بی نگر اور دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ جن کی بیویاں گھر چھوڑ کر اپنے مائیکے چلی گئی تھیں ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ یادیا جو سائی رامل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے ۔ اس کی بیوی لڑائی جھگڑے کے بعد اس کا گھر چھو ڑکر اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ پولیس کے مطابق ایک ہفتہ قبل یہ واقعہ ہوا تھا ۔ 16 ستمبر کے دن اس شخص یادیا نے اپنی بیوی کو واپس لانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے ایک شراب خانے کے قریب پھانسی لیکر خودکشی کرلی دنڈیگل پولیس کے مطابق 28 سالہ شیکھر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ دیانند نگر میں رہتا تھا ۔ 9 سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور گذشتہ چند دنوں سے میاں بیوی میں مسائل پیدا ہو گئے تھے اور آئے دن ان دونوں میں جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر شیکھر کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی اور واپس نہیں آرہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔