بیویوں کی ہراسانی کا شکار شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جون، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف اور ملکاجگیری پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے بیویوں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلئے۔ دونوں ہی واقعات میں جھگڑے کے بعد بیویاں گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں جو واپس نہیں آئی تھیں۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق جل پلی کا ساکن 36 سالہ کارپنٹر کرشناجاریہ ماہ کی 15 تاریخ کو اس کی بیوی مائیکے چلی گئی تھی اور کافی سمجھانے کے باوجود بھی یہ خاتون مائیکے سے سسرال آنے کیلئے تیار نہیں تھی شوہر کی کثرت سے شراب نوشی کے بعداکثر راتوں میں جھگڑا ہوا کرتا تھا جس سے تنگ آکر کرشنا نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 42 سالہ روی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم ملکاجگری علاقہ میں رہتا تھا ، روی کمار کی بیوی شوہر کا گھر چھوڑ کر مائیکے چلی گئی تھی اور واپس آنے سے انکار کررہی تھی جس سے دلبراشتہ ہوکر اس شخص نے 19جون کو نامعلوم گولیوں کا استعمال کرلیا اور علاج کے دورن کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔