بیویوں سے جھگڑے، شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) سائبرآباد حدود میں بیویوں سے جھگڑے کے بعد دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس کے مطابق 38 سالہ شیخ نظام الدین جو ایس وی نگر ملاپور علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے، نظام الدین کا اس کی بیوی کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور کل جنگاؤں سے واپسی کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ ورکرس نے رات دیر گئے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے لیا۔ بالانگر پولیس کے مطابق 35 سالہ سرینواس جو بالانگر علاقہ کا ساکن تھا، تہوار کے سلسلہ میں اس کی بیوی اپنے مائیکے فیروز گوڑہ گئی تھی، جہاں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور اپنے مکان پہنچ کر سرینواس نے باتھ روم آئسیڈ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔