بیویوں سے جھگڑوں پر شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیویوں سے جھگڑے کے بعد دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات ایل بی نگر اور پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ کے بابو راؤ جو کاکتیہ کالونی ایل بی نگر کا ساکن تھا پیشہ سے ترکاری فروش بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ چار دن سے بابو راؤ کام پر نہیں جارہا تھا ۔ اس کی بیوی نے اسے کام پر جانے کیلئے کہا اور مالی پریشانیوں کے تعلق سے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر بابو راؤ نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 48 سالہ کوشک کمار جو فتح نگر میں رہتا تھا ۔ کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازمت کرتا تھا ۔ شراب کے نشہ میں بیوی سے جھگڑا کوشک کی عادت بن گئی تھی اور اس نے شراب نوشی کیلئے رقم نہ ہونے پر اپنی بیوی کے زیورات کو فروخت کردیا تھا ۔ زیورات کی فروختگی کے تعلق سے کل رات میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور آج صبح کوشک کمار عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔