بیوہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 18 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) تنگدستی کی شکار ایک بیوہ خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جان بی ساکن بھوپیش گپتا نگر ‘ کرمن گھاٹ جو محمد جھانگیر کی بیوہ تھی اور وہ اپنے دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کے گذر بسر کے لئے گھریلو ملازمہ کا کام کر رہی تھی ۔ معاشی پریشانیوں سے دو چار بی جان بی نے اپنے مکان میں رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔