بین ضلعی سارقوں کی ٹولی گرفتار

سدی پیٹ میں پولیس کمشنر شیوا کمار کی پریس کانفرنس

سدی پیٹ ۔ یکم / اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 4 اضلاع میں 17 چوریاں کرنے والے تین سارقوں کو سدی پیٹ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کرتے ہوئے جیل کے حوالہ کردیا ۔ سدی پیٹ پولیس کمشنر شیوا کمار ، اے سی پی نرسمہا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دوباک منڈل دھرماجی پیٹ موضع سے تعلق رکھنے والا بکشاپتی شراب اور موج مستی کا شکار ہوکر قفل شکنی کے ذریعہ آسان ذریعہ بنالیا ۔ 2010 فبروری سے سدی پیٹ ،میدک ، کاماریڈی اور سرسلہ ضلع پولیس کے علاقوں میں چوریاں کیا ۔ سدی پیٹ ضلع دوباک پولیس علاقہ میں تین چوریوں میں آٹھ تولہ سونے اور 20 تولہ چاندی کے زیورات ہیں ۔ اس طرح ون ٹاؤن ایریا میں 12 تولہ سونا اور ڈھائی تولہ چاندی ، ٹو ٹاؤن ایریا میں 14 تولہ سونا ، 20 تولہ چاندی ، رورل پولیس ایریا میں 4 تولہ سونا ، 4 تولہ چاندی ، کاماریڈی ضلع بھکٹور پولیس ایریا میں 9 تولہ سونا 53 تولہ چاندی ، دوماکنڈہ ایریا میں سات تولہ سونا ، 10 تولہ چاندی ، سرسلہ ضلع مستاآباد ایریا میں 4 تولہ سونا ، اس طرح دیگر مقامات سے چوری کرتے ہوئے کاماریڈی میں فروخت کرنے کے دوران بس اسٹانڈ میں شبہ کی بنیاد پر دوباک پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کرنے پر مختلف مقامات پر کی گئیں چوریوں کی تفصیلات معلوم ہوئی ۔ اور ان کے پاس موجود 60 تولہ سونا اور 150 تولہ چاندی کے زیورات کو ضبط کرلیا گیا ۔ جبکہ ان زیورات کی قیمت 12 لاکھ روپئے ہوگی ۔ بکشاپتی کا تعاون کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کمشنر شیواکمار نے بتایا کہ اے سی پی نرسمہاریڈی کی نگرانی میں دوباک سب انسپکٹر سرکل انسپکٹر نرنجن ، سب انسپکٹر سبھاش ، ٹو ٹاؤن سرکل انسپکٹر انجنیلو اور آئی ڈی پارٹی کے عہدیدار نے چوروں کو پکڑنے میں خفیہ اطلاعات حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی اور ان عہدیداروں کو ایوارڈ بھی پیش کیا گیا ۔ پولیس کمشنر شیوا کمار نے عوام اپنے مقامات اور گھر کو سی سی کیمروں سے لیس کرلیں تاکہ چوروں کوپکڑنے میں آسانی مل سکتی ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا سی سی کیمرہ لگانے والے مکینوں کو پولیس کا تعاون رہے گا ۔ سی سی کیمروں کی مدد سے کمانڈ کنٹرول روم میں حالات کا جائزہ لینا آسانی ہے ۔