حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے گورنر رگھورام راجن نے آج پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی کئے بغیر وہی برقرار رکھا اور بنکس سے خواہش کی کہ سابق ٹوریٹ کٹس کے فوائد پہنچایں ۔ انہوں نے قرضہ داروں کو شرح سود میں کمی کے فوائد نہ پہونچانے پر بنکس پر تنقید کی ۔ پہلے دو ماہی مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ 2015-16 کے دوران آر بی آئی ہیڈ کوارٹرس سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے رگھورام راجن نے کہا کہ Repo شرح جس پر آر بی آئی کی جانب سے بنکنگ سسٹم کو قرض دیا جاتا ہے ۔ 7.5 فیصد برقرار رہے گی اور کیش ریزرو ریشیو (CRR) 4 فیصد برقرار رہے گا ۔