محبوب نگر 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 27 مئی کو منعقد شدنی ادارہ جات مقامی کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی ڈیوٹی سے بیمار ملازمین کو استعفیٰ دینے کا مطالبہ ضلع پی آر ٹی یو کے صدر جی وینکٹ ریڈی نے کیا۔ وہ پیر کے دن ضلع پریشد کی ڈپٹی سی ای او پدمجا سے ملاقات کرکے یادداشت پیش کررہے تھے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ ضلع بھر میں ملازمین ایسے ہیں جو صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ اس کے علاوہ رمضان کے پیش نظر مسلم خاتون ملازمین کو بھی ڈیوٹی سے استثنیٰ قرار دیا جائے۔ ڈپٹی سی ای او نے ان مطالبات پر غور کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر پی آر ٹی یو کے جنرل سکریٹری نارائن گوڑ، اطہر احمد، سریش ریڈی، عبدالحئی، حسین بیگ و دیگر موجود تھے۔