یلاریڈی /30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر دھوبی گلی میں 65 سالہ کشن علالت سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ اے ایس آئی راجیا کی تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے کشن کی صحت ٹھیک نہ ہونے سے شدید مایوس ہوکر گھر پر کوئی نہ ہونے کے وقت خود پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی ۔ رات کو گھر آنے پر اس کا بیٹا سرینواس گھر میں خودسوزی کرنے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی ۔پولیس نے مقام واردات پہونچکر نعش کا معائنہ کہیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ متوفی کی بیوی 12 سال قبل ہی فوت ہوگئی تھی ۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
علی ساگر ڈیم میں نوجوان غرقاب
نظام آباد:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایڑپلی منڈل کے علی ساگرڈیام میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان غرقاب ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایڑپلی کے نئی آبادی کے شیخ عمران اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تیراکی سیکھنے کیلئے علی ساگر گیا ہوا تھا اور ڈیام میں تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا جس پر اس کے رشتہ دار فوری چیخ و پکار شروع کیا تھا وہاں پر موجودہ افراد فوری اسے باہر نکالا لیکن یہ جانبر نہ ہوسکا ۔