بیماری سے پریشان حال شخص کی خودکشی

حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی بچوں کی پرورش سے فکرمند بیماری کے شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 36 سالہ پانڈو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا نیتاجی نگر بیگم پیٹ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو دو ماہ سے دورے آنے کی بیماری لاحق ہوگئی تھی اور بیماری کے بعد بیوی بچوں کی پرورش کے تعلق سے فکرمند ہوگیا تھا اور اس فکر میں دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔