بھینسہ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سوچھ بھارت سوچھ تلنگانہ مہم کے ذریعہ ماحول کو پاک و صاف رکھ کر شہر کو خوشنما بناتے ہوئے تمام بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ اطراف و اکناف میں موجود گندگی ہی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ اطراف و اکناف میں موجود گندگی ہی بیماریوں اور مہلک امراض کو پیدا کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈ۔ٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ اور بھینسہ ڈاکٹر اسوسی ایشن صدر ڈاکٹر دامودھر ریڈی نے مشترکہ طور پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں محکمہ پولیس کی جانب سے جاری سوچھ بھارت سوچھ تلنگانہ مہم کے ذریعہ ایریا ہاسپٹل میں کچرے دان کی تقسیم کے موقع پر کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس نے اس مہم پر عمل کریت ہوء ایریا ہاسپٹل میں صاف صفائی رنگ و روغن کیا ہے ۔ یہ قابل ستائش ہے اس موقع پر بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو نے صحافیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ تمام شہریوں کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اطراف و اکناف میں موجود گندگی کو پھیلنے نہ دیں بلکہ کچرے کوڑے کسی کچرے دان میں ڈالے تاکہ ماحول صاف ستھرا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے اس مہم کو ایریا ہاسپٹل میں عمل کرنے کی بھینسہڈاکٹرس اسوسی ایشن نے کافی ستائش کرتے ہوئے 25 کچرے دان کا عطیہ دیا ۔ جس کو بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کے تمام وارڈوں اور کچرہ جمع ہونے والے علاقوں میں رکھا گیا ۔ بھینسہ ڈی ایس پی نے محکمہ پولیس کو تعاون کرنے پر ڈاکٹرس اسوسی ایشن سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر بھینسہ سرکل انسپکٹر واسودیو راؤ سب انسپکٹر پراوین کمار کے علاوہ ڈاکٹر وجئے آنند ، متیم ریڈی ، راماکرشنا گوڑ ۔ متین اللہ ، ڈاکٹر ناگیش اور دیگر ڈاکٹرس ، پولیس عہدیداران موجود تھے ۔