بیلوں اور پودوں کی نگہداشت

پودوں کو صحت مندرکھنے اور بہتر نشوونما کیلئے چار گھنٹے کی دھوپ بہت ضروری ہے۔٭ جب بیل یا پودا مرجھا جائے تو نیا گملا نہ خریدیں بلکہ پرانے گملوں کی مٹی پرانا گوبر ڈال کر اسی مٹی کو استعمال میں لائیں۔٭ گملے میں مٹی کی تیاری کیلئے ریت، عام مٹی، پرانا گوبر یا ناریل کی لکڑی کا بورا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔٭ ٹیرس یابالکونی میں پڑے گملوں کو سخت دھوپ سے بچانے کیلئے ان کے اوپر چھت کے طور پر سبز رنگ کی شیٹ ڈال دیں۔٭ پلاسٹک کے گملے دیواروں پر لٹکانے کیلئے زنجیر (Chain) کے اندرہک (Hock) یعنی کانٹا ڈال کر گملے میں سوراخ کریں اور اس کے اندر زنجیر ڈال دیں۔٭ پودوں کی غذائی ضرورت پوری کرنے کے لئے نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاشیم یعنی این پی کے (Npk) جو بھنڈی کے دانوں کی طرح ہوتی ہے ایک گملے میں ایک چائے کا چمچ ہر دو ماہ کے بعد ڈالتی رہیں۔٭ پتوں اور پھولوں کو تروتازہ رکھنے کیلئے لیکوئیڈ فرٹیلائزر(Liquid Fertilizer) کو سپرے بوتل میں ڈال کر دوسے تین ماہ بعد سپر ے کریں۔٭ ابتدامیں امپورٹڈ پلانٹس لگانے کے بجائے اپنے علاقے کے پودے اور بیلیں لگائیں جب آپ کو پودوں کی نگہداشت کا سلیقہ آجائے تو امپورٹڈ پلانٹس بھی خرید لیں۔  اگر پودے یا بیل موسمی ہو اور ان کے پھول اور پتے جھڑ جائیں تو ان کے گملے سائیڈ پر رکھ دیں موسم آنے پر خود بخود پھوٹ جائیں گے۔